سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن پنجاب کی زیر ہدایت پنجاب بھر کے سرکاری کالجز میں اج ‘پلانٹ فار پاکستان’ شجرکاری مہم کا اغاز کیا گیا18-03-2024–
گورنمنٹ گریجویٹ کالج جلال پور پیر والا میں دن کا اغاز مہم کی کامیابی کی دعا سے کیا گیا- پرنسپل کالج پروفیسر خواجہ احسن ندیم, وائس پرنسپل محمد اسلم فاروقی اور سینیئر سٹاف ممبر پروفیسر بلال انجم نے کالج کے طلبا سے پودے لگوائے-
اس کے بعد کالج کے ملٹی پرپز ہال(Multi-purpose )سے کالج کے گیٹ تک واک کا اہتمام کیا گیا جس میں کالج کے طلبا کی بڑی تعداد شریک ہوئی- طلبا نے “پلانٹ فار پاکستان” کے نعرے لگائے-
آج کی اخری تقریب ایک سیمینار تھا جو کالج کے سمارٹ کلاس روم میں منعقد ہوا- پروفیسر بلال انجم اور محمد اسلم فاروقی نے شجرکاری کی اہمیت اور افادیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی- پرنسپل خواجہ احسن ندیم نے شرکائے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور اس مہم کی کامیابی پاکستان کی تعمیر و ترقی اور ائندہ نسلوں کی بقا کے لیے ضروری ہے ،- انہوں نے سامعین کو بتایا کہ کالج کا زیر زمین پانی سخت کڑوا ہونے کے باوجود پچھلے دو ایام میں کالج میں ڈیڑھ سو(150) سے زیادہ پودے لگائے گئے ہیں جن کی دیکھ بھال اور افزائش کے لیے خاص کاوشیں کی جائیں گی-
انہوں نے طلبا کو تاکید کی کہ وہ اپنے اپنے گاؤں اور علاقوں میں ” ون مین ون پلانٹ ”
(One Man, One Plant)
کے نعرے کو روشناس کروائیں
